اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 28پاکستانیوں سمیت 43افراد ہلاک 

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 28پاکستانیوں سمیت 43افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      روم (این این آئی)اٹلی کے علاقے کلابریا کے مشرقی ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 28پاکستانیوں سمیت 43افراد ہلاک ہو گئے،دیگر مہاجرین کا تعلق ایران، ا فغا نستان سے بتایاجاتا ہے، جس کشتی پر مہاجرین سوار تھے، وہ ایک کمزور کشتی تھی اور خراب موسم کے باعث وہ ایک پتھر سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی۔ اطالوی میڈیا کے مطابق سٹیکیٹو دی کوترو کے ساحل سے تقریبا27لاشیں ملی جبکہ10سے زائد نعشیں پانی میں تیر رہی تھیں  ایک کمزور کشتی پر180مہاجرین سوار تھے، جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے ان میں سے 80 افر ا د کو زندہ بچا لیا گیا متاثرہ کشتی پر ایران، پاکستان اور افغانستان کے مہاجرین سوار تھے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستانیوں کا تعلق گجرات، کھاریاں،منڈی بہا ؤالدین سے بتایاجارہا ہے، مقامی پولیس نے بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ ابھی تک تمام ڈوبنے والے مہاجرین کی نعشیں نہیں ملیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس کشتی پر مہاجرین سوار تھے، وہ ایک کمزور کشتی تھی اور خراب موسم کے باعث وہ ایک پتھر سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی۔
کشی حادثہ 

مزید :

صفحہ اول -