جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ نماز پڑھنے کا کہہ کر واپس روانہ ہوگئے

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ نماز پڑھنے کا کہہ کر واپس روانہ ...
جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ نماز پڑھنے کا کہہ کر واپس روانہ ہوگئے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آج گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک میں جیل کے سامنے پہنچے تو ایک رہنما افضل چیمہ نماز پڑھنے کا کہہ کر روانہ ہوگئے۔پولیس پنڈی، پشاور اور ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈھونڈتی رہی،  پک اینڈ ڈراپ سروس بھی رکھی گئی لیکن کسی کو گرمی لگ گئی تو کسی نے قیدیوں کی وین میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کارکن جیل کے سامنے پہنچے تو ایک رہنما افضل چیمہ نماز پڑھنے کا کہہ کر روانہ ہوگئے اور گرفتاری دینے سے کترا گئے۔

پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیمپ سے جیل تک پہنچے تو قیدیوں کی وین دیکھ کر ڈی سی دفتر کی طرف چلے گئے۔

ان سے سوال کیا کہ آپ نے گرفتاری نہیں دی؟ اس پر افضل چیمہ نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے آیا ہوں ،جیسےحالات ہیں گرفتاری معمولی چیز ہے۔

یاسمین راشد نے بھی دعویٰ کیا کہ 6 گاڑیاں بھرکرجاچکی ہیں، اب پولیس کے پاس گاڑیاں کم ہوچکی ہیں، پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں اس لیے ہم اب واپس جا رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی ہے۔

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں اب تک لاہور سے 80، پنڈی سے 41، پشاور سے 0 اور ملتان سے بھی صفر گرفتاریاں ہوئیں۔

17 فروری کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت ہمیں جیل سے ڈرا رہی ہے ، ہم جیلیں بھر دیں گے ، ان کے پاس جگہ نہیں بچے گی۔