اہم شخصیات کی سیکیورٹی ،وفاقی پولیس نے ایچ ڈی کیمروں کی خریداری کیلئے کتنے کروڑ مانگ لیے ؟ جانیے

اہم شخصیات کی سیکیورٹی ،وفاقی پولیس نے ایچ ڈی کیمروں کی خریداری کیلئے کتنے ...
اہم شخصیات کی سیکیورٹی ،وفاقی پولیس نے ایچ ڈی کیمروں کی خریداری کیلئے کتنے کروڑ مانگ لیے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کیلئے نیا سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، ایئرپورٹس سے ریڈ زون کے روٹ پر جدید ترین کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔وفاقی پولیس نے اس پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے حکومت سے ایچ ڈی کیمروں کی خریداری کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد مانگ لیے ہیں، اس حوالے سے فنڈز کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔پراجیکٹ کے تحت تمام کیمرے شاہراہ سری نگر اور شاہراہ اسلام آباد پر نصب کیے جائیں گے، جدید کیمروں سے نورخان ایئر بیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک نگرانی ممکن ہو سکے گی، ان روٹس پر صدر، وزیر اعظم، غیر ملکی وفود اور سفارتکاروں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ دونوں روٹس پر ایچ ڈی کیمروں کی تنصیب پر 4 کروڑ 53 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، وی آئی پی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ان شاہراہوں کی نگرانی سے جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔