بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا 

بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والے شخص کو پولیس نے ...
بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹی کے مسلسل بیمار رہنے پر ایک شخص نے تانترک سے رجوع کیاجس نے اسے بتایا کہ بیٹی پر کالا جادو ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہے۔
تاہم مذکورہ شخص اپنے دوست کے ساتھ مل کر اروہا بادگاو¿ں کے ایک قبرستان میں گیا اور رات کے اندھیرے میں قبر کھودنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔