اغوا برائے تاوان کا کیس؛سی ٹی ڈی کا افسر ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار

اغوا برائے تاوان کا کیس؛سی ٹی ڈی کا افسر ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے ...
اغوا برائے تاوان کا کیس؛سی ٹی ڈی کا افسر ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے کیس میں سی ٹی ڈی کے افسر کو ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اغوا برائے تاوان کیس میں سی ٹی ڈی افسر شعیب قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی،شعیب قریشی کو ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق شعیب قریشی کو تحقیقاتی رپورٹ میں مجرم قراردیا گیا ہے ،پولیس افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔