"یوم للکار "۔۔جب پاکستان نے بھارت کو" انتہائی خطرناک سرپرائز "دیا تھا

"یوم للکار "۔۔جب پاکستان نے بھارت کو" انتہائی خطرناک سرپرائز "دیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     اسلام آباد (این این آئی)بالاکوٹ پربھارتی فضائیہ کے بزدلانہ حملہ اورپاک فضائیہ کی بھرپورجوابی کارروائی کو اتوارکو 4سال مکمل ہوگئے۔ملک بھر میں ”یوم للکار“(آج)27  فروری کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے تقریبات انعقادپذیرہو رہی ہیں جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔27 فروری 2019کا وہ دن جب پاکستان نے بھارت کو انتہائی خطرناک سرپرائز دیا تھا،پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین دن جو ہمیشہ پاکستان میں احساس تفاخر اور بھارت میں احساس ندامت کے طورپر یادرکھا جائیگا پاکستان نے دن کی روشنی میں 27 فروری 2019کو بھارتی فضائیہ کے جہاز مارگرائے ایک پائلٹ ابھی نند ن کو گرفتار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان کے اندر فضائی حملہ کیا جس کا پاک فضائیہ نے بھرپورجواب دیا، پاک فضائیہ نے دوبھارتی لڑاکاطیاروں کومارگراکر اپنی بہترین عسکری اورتکنیکی مہارت وبالادستی کا ثبوت دیا۔ 14 فروری 2019 کو بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکے ایک نوجوان لڑکے نے کشمیریوں پربھارتی ظلم وجبر کے جواب میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری پولیس (سی آرپی ایف) کے 78 بسوں کے قافلے کے قریب دھماکہ سے اڑادیا،اس واقعہ میں سی آرپی ایف کے 40  اہلکار ہلاک ہوگئے۔اس حملے کے کچھ ہی لمحوں بعدبھارتی میڈیا اور نریندرمودی کی حکومت نے تحقیقات اور تفتیش کے آغاز سے پہلے ہی پاکستان کو فوری طور پر مورد الزام ٹھہرایا اور میڈیا میں جنگی جنون پیداکیا۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے اپنے ہی فوجیوں کو جان بوجھ کر ہلاک کرکے پلواما ڈرامہ کا آغاز کیا اورمیڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی ترویج کی۔ بھارتی فضائیہ نے 26 فروری، 2019 کو بالاکوٹ کے قریب ایک فضائی کارروائی کی اور دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں عسکر یت پسندوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔بھارت نے اس کارروائی میں 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا جھوٹا اوربے بنیاددعویٰ بھی کیا لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔ بھارتی فضائیہ کو اس کارروائی کیلئے 20 میراج لڑاکاطیاروں، ائیرکرافت کیرنگ سپائس 2000 اور فضاءبردوش ارلی وارننگ سسٹم کی معاونت بھی حاصل تھی۔ دفا عی ماہرین کے مطابق حملہ کی منصوبہ بندی اورہدف کونشانہ بنانے کیلئے مصنوعی مشقوں کے باوجود بھارتی فضائیہ اہداف پرنشانہ بنانے میں ناکام رہی۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پلوامہ حملہ مکمل طورپررچایا گیاڈرامہ تھا۔