دوست کی جانب سے ذاتی تصاویر لیک کرنے پر طالبہ نے خود کشی کرلی

دوست کی جانب سے ذاتی تصاویر لیک کرنے پر طالبہ نے خود کشی کرلی
دوست کی جانب سے ذاتی تصاویر لیک کرنے پر طالبہ نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ کے  ورنگل میں انجینئرنگ کی ایک طالبہ نے اس وقت پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جب ایک مرد دوست نے اس کی ذاتی تصاویر دوسروں کے ساتھ شیئر کیں۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی  ایک انڈرگریجویٹ طالب علم سے دوستی تھی جو اس سے محبت کرتا تھا، بعد ازاں طالبہ کی ایک اور لڑکے سے دوستی ہوگئی جس کی وجہ سے دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے جس پر نوجوان نے طالبہ کی ذاتی تصاویر لیک کردیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس سے طالبہ پریشان ہوگئی اور اس نے مبینہ طور پر اتوار کی شام ایک رشتہ دار کے گھر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ طالبہ  کے والدین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ انتہائی قدم دو افراد کی طرف سے ہراساں کرنے کی وجہ سے اٹھایا ۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -