ہم نے پچ کو اچھے سے نہیں دیکھا، کراچی کنگز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا بیان

ہم نے پچ کو اچھے سے نہیں دیکھا، کراچی کنگز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ ...
ہم نے پچ کو اچھے سے نہیں دیکھا، کراچی کنگز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اچھی ٹیم اور اچھے کھلاڑی مختلف کنڈیشنز میں اچھا کھیلتے ہیں، ہم نے پچ کو اچھے سے نہیں دیکھا، ہم نے دفاعی بیٹنگ کی جس کی وجہ سے کراچی نے فائدہ اٹھایا۔

 کراچی کنگز سے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں جب آپ اتنا کھیل کر آتے ہیں تو آپ کو پی ایس ایل میں فائدہ ملتا ہے۔ ہمارے پاس تین چار اچھے اسپنرز پاکستان کیلئے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔ اگر آپ ٹی 20 کرکٹ میں اسپنرز کو موقع دیں گے تو وہ آپ کو میچ سے باہر کردیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کیرون پولارڈ فیملی کی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کو چھوڑ کرگئے ہیں اوروہ اگلے میچ میں ٹیم کو دوبارہ جوائین کریں گے۔ 

احسان اللہ کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسان اچھے ردھم میں ہے اور تیز گیند بازی کررہے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -