اعظم خان نے تنقید کرنے والوں کو بہترین جواب دے دیا

اعظم خان نے تنقید کرنے والوں کو بہترین جواب دے دیا
اعظم خان نے تنقید کرنے والوں کو بہترین جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین اعظم خان نے کہا ہے کہ اب میں تنقید کو اتنا سنتا نہیں ہوں یہ سلسلہ تو چلتا رہنا ہے، میں زندگی میں تنقید سے کتنا دور بھاگوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں بیٹ سے کھیلوں اور منہ سے جواب نہ دوں بیٹ سے جواب دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کی ضرورت اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ، سب کو علم ہے کہ میں چھکے مارتا ہوں، کوئٹہ کے میچ میں اچھی پرفارمنس رہی جس پر خوش ہوں ۔  انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجھے کھلاڑی بنانے میں بہت ہاتھ ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ پر بہت اعتماد کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -