ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد دفتر کے فرش پر سوتی اس ملازمہ کی تصویر تو آپ نے دیکھی ہوگی؟ اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟

ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد دفتر کے فرش پر سوتی اس ملازمہ کی تصویر تو ...
ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد دفتر کے فرش پر سوتی اس ملازمہ کی تصویر تو آپ نے دیکھی ہوگی؟ اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر کی سینئر ملازمہ ایستھر کرافورڈ، جن  کی دفتر کے فرش پر سونے کی تصویر گزشتہ سال آن لائن وائرل ہوئی تھی، کو بھی ایلون مسک کی زیر قیادت انتظامیہ نے برطرف کردیا ۔  کرافورڈ ان ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں جو مائیکروبلاگنگ سائٹ کی سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کی انچارج تھیں۔

اس حوالے سے ایستھر کرافورڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کی حد سے زیادہ محنت اور امید پسندی ایک غلطی تھی،  جو لوگ مذاق اڑاتے ہیں وہ میدان میں نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا مجھے اس ٹیم پر بہت فخر ہے جو اتنے شور اور افراتفری میں بھی کام کر رہی ہے۔