لاہور قلندرز سے شکست، شاداب خان نے معذرت کرلی

لاہور قلندرز سے شکست، شاداب خان نے معذرت کرلی
لاہور قلندرز سے شکست، شاداب خان نے معذرت کرلی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹؑڈ کے کپتان شاداب خان  نے میچ دیکھنے آئے کرکٹ شائقین سے معذرت کرلی۔

لاہور قلندرز کے خلاف شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کراؤڈ سے معذرت کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ اچھی گیم ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکا، راولپنڈی میں جانے کیلئے پرجوش ہیں کیونکہ وہاں ہمارا ہوم کراؤڈ ہوگا جو ہمیں بھرپور سپورٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچ بلے بازوں کیلئے مشکل تھی، ہمیں پاور پلے میں تیز کھیلنا چاہیے تھا، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کی اپروچ اپنانا چاہتے ہیں۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو میچ لگاتار ہم نے جیتے ہیں لیکن لاہور کے خلاف کارکردگی کا مومینٹم برقرار نہیں رکھ سکے، اپنے کھلاڑیوں سے یہی کہیں گے کہ اگلے میچز پر فوکس کریں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز  سے شکست دی ہے۔ یہ رواں سیزن کا جیت کا سب سے بڑا مارجن ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسلام آباد کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوپائے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -