ٹی از فنٹاسٹک:بھارتی دراندازی پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کو5سال مکمل

ٹی از فنٹاسٹک:بھارتی دراندازی پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کو5سال مکمل
ٹی از فنٹاسٹک:بھارتی دراندازی پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کو5سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی دراندازی پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کو5سال مکمل ہوگئے۔

27 فروری 2019  وہ تاریخی دن تھا جب  بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا ،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا تھا،جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

پاک فضائیہ نے اپنے اس آپریشن کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ" کا نام دیا،زیرِ حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستانی فوج کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور جوانوں کی میزبانی کا معترف ہوا،پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کے ساتھ وائرل وڈیو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی چائے کی تعریف کی  جس کے بعد سوشل میڈیا پر’’ ٹی از فنٹاسٹک‘‘ کا ہیش ٹیگ 36 گھنٹے زیرِ گردش رہا  تھا۔

پانچ سال بعد بھی ابھی نندن کی چائے کے پاکستان میں چرچے برقرارہیں،پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت تقریباً 60 گھنٹوں بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا تھا ، عالمی میڈیا نے اس کو ایسے رپورٹ کیا تھا کہ ’’ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی‘‘۔

یقیناًپاکستانی چائے اور پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول پائےگا۔