ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ کو جوابدہ ہیں،محشر میں سب سے پہلے انصاف سے منسلک افراد سے سوال ہوگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی

ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ کو جوابدہ ہیں،محشر میں سب سے پہلے انصاف سے ...
ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ کو جوابدہ ہیں،محشر میں سب سے پہلے انصاف سے منسلک افراد سے سوال ہوگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ کو جوابدہ ہیں،محشر میں سب سے پہلے انصاف سے منسلک افراد سے سوال ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو چنتا ہے،جج کے نام کے ساتھ عزت و احترام ہمیشہ منسلک رہتا ہے،عزت و احترام اپنے فیصلوں کی بدولت برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ کو جوابدہ ہیں،محشر میں سب سے پہلے انصاف سے منسلک افراد سے سوال ہوگا،بطور جج ہونا کوئی نوکری نہیں بلکہ آزمائش اور امتحان ہے،ہر فیصلے کیساتھ جج کا کردار منسلک ہوتا ہے،ایک دفعہ کردار پر لگا داغ صاف نہیں ہوگا۔