کراچی سے پیپلزپارٹی کے 3 ایم این ایز کیخلاف درخواستیں مسترد

کراچی سے پیپلزپارٹی کے 3 ایم این ایز کیخلاف درخواستیں مسترد
 کراچی سے پیپلزپارٹی کے 3 ایم این ایز کیخلاف درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے3حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواست گزاروں کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این اے 237 کراچی سے امیدوار ظہور الدین، این اے 239 سے محمد یاسر اور این اے 241 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی ان تینوں نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔