سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاسکتے ہیں یا نہیں، قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں ؟تفصیلات جانیے

سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاسکتے ہیں یا نہیں، قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں ...
سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاسکتے ہیں یا نہیں، قانونی ماہرین کیا کہتے ہیں ؟تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاسکتے ہیں یا نہیں؟ اس حوالے سے  قانونی ماہرین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جارہاہے کہ جب تک سے سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں نہیں ملتیں اس وقت تک قومی اسمبلی مکمل ہی تصور نہیں کی جاسکتی ۔ دوسری جانب قانونی ماہرین  کا  یہ بھی مؤقف ہے کہ اگر صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 91(2) کے تحت 21دن کے اندر اندر قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلاتے تو سپیکر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار رکھتے ہیں ۔

" جنگ "  کے مطابق سپریم کورٹ کے معروف وکیل حافظ احسان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل91ٹو کے تحت صدرمملکت 21دن کے اندراندر قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کے پابند ہیں اور وہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے کسی سمری کے بھی پابندی نہیں ہیں اگلا آپشن یہی ہے کہ  سپیکر سیکریٹری قومی اسمبلی کو اجلاس بلانے کیلئے کہہ سکتے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا آج 18 ، 19 دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک معاملے کو لٹکایا ہوا ہے،اس معاملہ میں سپیکر کا کوئی کردار نہیں ہے۔

 کرنل ریٹائرڈ انعام ال رحیم ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ  یہ کام صدر کا ہی ہے لیکن اگر وہ اجلاس نہیں بلاتے تو خود بخود ہی سپیکر کے پاس بھی اختیار آجاتاہے۔

 اسلامی فقہ کے ماہر ،ڈاکٹر اسلم خاکی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ آج کل یہ تنازعہ زوروں پر ہے ،اگرتو الیکشن کمیشن اسے حل کرلے تو ٹھیک بصورت دیگر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں جاتا ہے تو فی الفور حل ہوجائے گا۔