پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان ہوگا:مجیب الرحمان شامی

پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان ہوگا:مجیب الرحمان ...
 پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان ہوگا:مجیب الرحمان شامی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اچھی کارکردگی دکھانا مریم نواز کیلئے امتحان ہوگا، مریم نواز نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بہت اچھی تقریر کی ہے. نواز شریف اور شہباز شریف نے پنجاب میں گورننس کا اچھا معیار قائم کیا تھا۔ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، خاص طور پر بجلی اور گیس کے بل ہر گھر میں ہر ماہ کہرام مچادیتے ہیں، حکومت کو خاص طو ر پر بجلی اور گیس کے بلوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی  کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا  تجزیہ پیش کیا جبکہ  سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے بھی شرکت کی ۔