فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی

فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی
فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔
سماکے مطابق عرب میڈیا نے بتایا کہ محمد اشتیہ نے اپنا استعفیٰ صدرمحمود عباس کو بھیج دیا،محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کا تشدد نہ روک سکا، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی استعفیٰ کی وجہ بنی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطین کو ایسی نئی سیاسی انتظامیہ چاہئے جو علاقے کی موجودہ حقیقت،قومی اتحاد کے مذاکرات کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھے اور اس مقصد کے لئے پوری سرزمین فلسطین پر اتھارٹی کے اختیار میں توسیع کی ضرورت ہوگی۔
محمد اشتنیہ 14 اپریل 2019 کو فلسطین کے وزیر اعظم بنے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -