مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواسمبلی کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواسمبلی کیلئے امیدوار ...
مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواسمبلی کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا اختیار ولی  نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر عباداللہ (ن) لیگ کے امیدوارہوں گے،اپوزیشن لیڈز کیلئے بھی ڈاکٹر عباد اللہ کو نامزد کیا گیا ہے،اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی( ف) سے رابطہ کرلیا ہے،اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی(  ف) نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور نے کہاکہ (ن) لیگ سے مشاورت مکمل کرلی ہے،ڈاکٹر عباس اپوزیشن لیڈر کیلئے بہترین امیدوار ہیں، ہماری جماعت نے (ن )لیگ کے حق میں فیصلہ دیا۔

ڈاکٹر عباد اللہ پی کے 30شانگلہ سے (ن )لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے بھائی ہیں۔