سدھو موسے والا کے والدین کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع، بھارتی میڈیا کا دعویٰ 

سدھو موسے والا کے والدین کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع، بھارتی میڈیا ...
سدھو موسے والا کے والدین کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع، بھارتی میڈیا کا دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ' سدھو موسے والا ' کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارت میں تیزی سے وائر ل ہو رہی ہیں تاہم ان کی فیملی کی جانب سے اس پر باضابطہ کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقتول پنجابی گلوکار شوبھدیپ سنگھ سدھو کے والدین جلد ہی اپنے خاندان میں ایک نئے ممبر کا استقبال کرنے والے ہیں اور خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ سدھو کی والدہ چرن کور حاملہ ہیں اور جلد ہی بچے کو جنم دیں گی۔

2022 میں مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے موسے والا کو اسی سال 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس کیس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور اب تک پچیس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے ، تیار کیے اور گائے جبکہ انہیں پنجابی کے معروف ترین گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور ان کے قتل کے بعد بھی ان کے کئی گانے ریلیز ہو چکے ہیں جو ریکارڈ ہٹ ہوئے۔سدھو اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جو اب پچاس کی دہائی کے آخر میں ہیں، اگرچہ ان کے والدین نے اس حوالے سے آفیشل بیان جاری نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی ان کے گھر بچے کی آمد متوقع ہے۔

مزید :

تفریح -