یمن کو اسلحہ سمگل کرنے کا الزام، 4پاکستانیوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

یمن کو اسلحہ سمگل کرنے کا الزام، 4پاکستانیوں سمیت 14 ملزمان گرفتار
یمن کو اسلحہ سمگل کرنے کا الزام، 4پاکستانیوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی حکام نے یمن کو اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق گرفتارافراد کی شناخت محمد پہلوان، محمدمظہر،غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔ایران سے حوثیوں کو اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،گرفتار افراد امریکی ریاست ورجینیا منتقل کئے گئے ہیں۔عدالتی دستاویز کے مطابق چاروں افراد 11جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے دور ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے۔
امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔عدالتی دستاویز کے مطابق ہتھیاروں میں میڈیم رینج بیلسٹک میزائل،اینٹی کروز شپ میزائل شامل ہیں۔