پنجاب کابینہ کی تشکیل کا معاملہ، (ن) لیگ کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ معاملات طے پا گئے

پنجاب کابینہ کی تشکیل کا معاملہ، (ن) لیگ کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ معاملات طے ...
پنجاب کابینہ کی تشکیل کا معاملہ، (ن) لیگ کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ معاملات طے پا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ن لیگ کی دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاور ت مکمل ہو گئی ہے جس کے تحت کابینہ کی تشکیل 2مرحلوں میں کی جائے گی ، پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ کیلئے اتفاق رائے ہو گیاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں (ن) لیگ سے 13 ، (ق) لیگ سے 2  اور آئی پی پی سے ایک وزیر ہو گا، پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز ، مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، مجتبیٰ شجاع الرحمان ،خضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ ،عاشق کرمانی ،نعیم خان بھابھہ ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی ، احمد لغاری ، راحیلہ خادم حسین، سبطین بخاری کابینہ میں شامل ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں ملک آصف ، اختر بوسال، یاور زمان ، فدا حسین، ملک تنویر ، اسلم ملک ، اسد کھوکھر ، فرخ جاویداور سلمان نعیم جبکہ (ق) لیگ کے شافع حسین ، آئی پی پی کے غضنفر چھینہ کابینہ میں شامل ہوں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -