190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس  کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے  5گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور  مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔