شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر زائد مقدمات خارج کرنے کی استدعا

شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر زائد مقدمات خارج کرنے کی استدعا
شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر زائد مقدمات خارج کرنے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک ہی الزام پر ایک سے زائد درج مقدمات خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شیخ رشید کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، سندھ پولیس کے ڈی ایس پی دوران سماعت عدالت پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج کئے گئے مقدمے کی رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے ڈی ایس پی سے استفسار کیا کہ رپورٹ آئی جی سندھ اور متعلقہ ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے جس پر اس نے عدالت کو دونوں افسران کی مشاورت کی تصدیق کی۔

عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو مذکورہ رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -