توہین عدالت درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیر افضل مروت کی درخواست پرریمارکس

توہین عدالت درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیر ...
توہین عدالت درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے شیر افضل مروت کی درخواست پرریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کو وکلا ، فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ہم اپنے آپ کو اس درخواست تک ہی محدود رکھیں گے،ہم اس درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو وکلا ، فیملی سے ملاقات کی مبینہ اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کس کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی؟وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے اور بیرسٹر گوہر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس عدالت کے حکم کے بعد اجازت تو دی جارہی تھی،شیر افضل مروت نے کہاکہ وہ بھی بس گزارا ہی تھا، کسی کو جانے دیتے تھے کسی کو نہیں،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو 20دن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ہم اپنے آپ کو اس درخواست تک ہی محدود رکھیں گے،ہم اس درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔