خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری، 80 فیصد سٹاف کو چھٹی کیوں دیدی گئی؟

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری، 80 فیصد سٹاف کو چھٹی کیوں دیدی گئی؟
خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری، 80 فیصد سٹاف کو چھٹی کیوں دیدی گئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے سبب 80 فیصد سٹاف کو چھٹی دیدی گئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے دوران صرف 20 فیصد سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ حلف برداری میں رش کے باعث غیر ضروری سٹاف کو چھٹی دے دی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو سمری بھجوائی گئی تھی جس پر انہوں نے دستخط کر دیئے تھے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔