صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا: زرتاج گل

صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا ...
 صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا: زرتاج گل
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔  ڈی جی خان کے غیور عوام نے ظلم و بربریت اور دھاندلی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں مجھے ووٹ دیا جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا تھا،مریم نواز اپنا الیکشن ہا رچکی ہیں، (ن) لیگ اور مریم نوازکے پا س ووٹ کی طاقت نہیں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللّٰہ اور، پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمارنے بھی شرکت کی ۔