آئی ایم ایف کو خط عمران خان نے خود لکھا تھا؟ بانی تحریک انصاف نے حقیقت بتا دی

آئی ایم ایف کو خط عمران خان نے خود لکھا تھا؟ بانی تحریک انصاف نے حقیقت بتا دی
آئی ایم ایف کو خط عمران خان نے خود لکھا تھا؟ بانی تحریک انصاف نے حقیقت بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا  ہے کہ میں جیل سے باہر  کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا تاہم آئی ایم ایف کیلئے خط میں نے ڈکٹیٹ کروایا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خط ڈکٹیٹ کرانے سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ پچھلی سماعت پر آپ نے کہا کہ خط لکھ دیا اور بھیج بھی دیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا۔ خط میں یہی لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ مضبوط ہوئی۔ پارٹی کو ختم کرنے کے لیے 9 مئی کا استعمال کیا گیا۔ پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا۔ 

مزید :

قومی -