سعودی عرب :سٹار فٹبالر رونالڈو پر 2میچوں کی پابندی عائد

 سعودی عرب :سٹار فٹبالر رونالڈو پر 2میچوں کی پابندی عائد
 سعودی عرب :سٹار فٹبالر رونالڈو پر 2میچوں کی پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر سعودی لیگ میں النصر اور الشباب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر2میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی۔
"سماء" نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ پرتگالی فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے 2 میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔الشباب کے خلاف النصر کے میچ کے دوران رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے النصر کو جیتنے میں مدد کی تھی تاہم میچ ختم ہونے کے بعد رونالڈو کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہجوم کی طرف فحش اشارے کرتے دیکھا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق رونالڈو پر 2 میچوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔سٹار فٹبالر اب الحزم کے خلاف جمعرات کو ہونے والے لیگ میچ سے محروم ہو جائیں گے اور اے ایف سی چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -کھیل -