کہا تھا وزیراعظم بن کر سیاسی قیدیوں کو رہاکروں گا، عوام نے مجھے مینڈیٹ ہی نہیں دیا: بلاول 

کہا تھا وزیراعظم بن کر سیاسی قیدیوں کو رہاکروں گا، عوام نے مجھے مینڈیٹ ہی ...
کہا تھا وزیراعظم بن کر سیاسی قیدیوں کو رہاکروں گا، عوام نے مجھے مینڈیٹ ہی نہیں دیا: بلاول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ وزیراعظم بن کر سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا مگر عوام نے مجھے وہ مینڈیٹ ہی نہیں دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سنی اتحاد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا انہوں نے مریم نواز اور مراد علی شاہ کی مخالفت نہیں کی۔ آصف زرداری کو صدر منتخب کرائیں گے، وہ صدر بننے کے بعد اپنے گورنرز فائنل کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا ہو گا، سیاست دانوں کو بھی اپنے دائرے میں رہ کر سیاست کرنا ہو گی۔ سیاست دانوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ایک دوسرے کی عزت کریں۔ سیاست دان ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو دوسرے ادارے بھی نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی اپنے حق کے بارے میں سوچتی تو پتہ نہیں کیا کر دیتے۔ میں کہہ سکتا تھا کہ اسمبلی سے لا تعلقی اختیار کر لیتا ہوں۔ سنی اتحاد کونسل نے ہم سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید :

قومی -