اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ ) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن تعمیر کرنےکی منظوری دیدی ہے۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پہلےمرحلے میں80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا۔ پائپ لائن بچھانےکا آغاز ایرانی سرحد سےگوادر تک کیا جائے گا۔آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کےتحت تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کیلئےایک سال کا عرصہ درکار ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں80کلومیٹر منصوبے پر15کروڑ80 لاکھ ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے۔