شوہر کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بیوی نے خودکشی کرلی

شوہر کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بیوی نے خودکشی کرلی
شوہر کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بیوی نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والے شوہر کی اہلیہ نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی زندگیوں کے اس طرح خاتمے کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک اور انجلی گزشتہ سال 30 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جوڑا گزشتہ روز چڑیا گھر کی سیر کو گیا جہاں ابھیشیک کے سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انجلی نے اس کے دوستوں کو فون کرکے بلایا اور وہ اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ابھیشیک کی میت کو گھر لایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا اور انجلی اپنے شوہر کی موت کا دکھ برداشت نہ کرسکی، اس نے اپنے فلیٹ کی 7 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔