مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، انتقال کر جانیوالے ملزمان کی تفصیلات طلب، 4 کے وارنٹ جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، انتقال کر جانیوالے ملزمان کی تفصیلات طلب، 4 کے وارنٹ ...
مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، انتقال کر جانیوالے ملزمان کی تفصیلات طلب، 4 کے وارنٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید کے بھائی میر مرتضٰی بھٹو کے قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل پر انتقال کرجانے والے ملزمان کی متعلقہ ایس ایچ اوز کو تصدیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو بے نظیربھٹو شہید کے بھائی میر مرتضٰی بھٹو قتل کیس میں نور محمد کی جانب سے درج مقدمات میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

"جنگ " کے مطابق عدالت نے عدم پیشی پر 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزم غلام مصطفیٰ، گلزار احمد، ظفر احمد، اصغر میمن کے 25 ہزار روپے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے سابق پولیس افسر واجد درانی اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ سابق پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کے بھائی نے اپیل کی پیروی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔