توہین عدالت کیس:ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس واپس،فیصلہ جمعہ کو سنایا جائیگا 

 توہین عدالت کیس:ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس واپس،فیصلہ جمعہ کو سنایا جائیگا 
 توہین عدالت کیس:ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس واپس،فیصلہ جمعہ کو سنایا جائیگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو توہین عدالت کیس میں غیر حاضری پر جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ڈی سی اسلام آباد اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی سماعت سے غیر حاضر ہونے پرجاری کئے گئے شوکاز نوٹس کو واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس ڈسچارج کردیا۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ جانے اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے کہاکہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو جمعہ کو سنایا جائے گا۔عدالت نے مزید کہا کہ فیصلے کے روز ملزم کا ہونا لازم ہے، استثنیٰ کی درخواست خارج کی جاتی ہے، دو تین دن رہ گئے ہیں، جمعہ کے بعد یہ بے شک بیرون ملک چلے جائیں۔

مزید :

جرم و انصاف -