بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے عامرڈوگر ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کیلئے جنید خان کو امیدوار نامزد کردیا،عمرایوب کادعویٰ

بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے عامرڈوگر ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کیلئے جنید خان ...
بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کیلئے عامرڈوگر ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کیلئے جنید خان کو امیدوار نامزد کردیا،عمرایوب کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔
ہم نیوز کے مطابق عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید خان نامزد ہوئے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ بڑے عرصے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ لودھراں میں بھی ہمارے امیدوار کو ہرایا گیا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ ہے جسے چوری کیا گیا اور یہ مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم 45 ہیں اور ہم آخری دم تک لڑیں گے۔