ٹرین بے قابو ہو گئی اور 40 میل سے زائد بغیر ڈرائیور چلتی رہی، آخر روکا کیسے گیا؟

ٹرین بے قابو ہو گئی اور 40 میل سے زائد بغیر ڈرائیور چلتی رہی، آخر روکا کیسے ...
ٹرین بے قابو ہو گئی اور 40 میل سے زائد بغیر ڈرائیور چلتی رہی، آخر روکا کیسے گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں مال گاڑی بے قابو ہو کر 45 میل بغیر ڈرائیور چلتی رہی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹرین سے ڈرائیور اور اس کا اسسٹنٹ کسی وجہ سے اترے تو ٹرین خود بخود چلنے لگی، ڈرائیور نے کوشش کی کہ وہ دوبارہ ٹرین پر سوار ہو جائے مگر وہ ناکام رہا۔

ٹرین نے چلتے ہوئے 45 میل کی رفتار پکڑ لی تاہم اسے ضلع ہوشیار میں ریلوے لائن پر پتھر رکھ کر اور ایمرجنسی بریکس کے ذریعے روکا گیا، ٹرین کو ایسے روٹ پر لے جایا گیا جس طرف چڑھائی تھی۔ اس پلان پر عمل کے دوران کامیابی ملی جس کے بعد بالآخر ٹرین کو روک لیا گیا۔

ریلوے حکام نے 4 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -