نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدرکو دوبارہ سمری بھیج دی

نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدرکو دوبارہ سمری بھیج دی
نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدرکو دوبارہ سمری بھیج دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت کے اعتراض پر نگران وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر کو دوبارہ سمری ارسال کردی، ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔
امت نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوبھجوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔
دریں اثنا صدر مملکت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کرلئے گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی نگران وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے دی گئی ہے تاہم یہ سمری واپس سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے۔نگران وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جاری کئے جانے کا امکان ہے۔