یشما گل نے ہسپتال کے بستر سے اپنی خیریت کی اطلاع دیدی

یشما گل نے ہسپتال کے بستر سے اپنی خیریت کی اطلاع دیدی
یشما گل نے ہسپتال کے بستر سے اپنی خیریت کی اطلاع دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ یشما گل نے اپنے مداحوں کو ہسپتال کے بستر سے خیریت کی اطلاع دیدی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ یشما گل نے سماجی ویڈیو اینڈ فوٹو پلیٹ فارم انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے آج مداحوں کو بتایا کہ ان کی معمولی سرجری ہے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

بعد ازاں انہوں نے ہسپتال کے بستر سے ہی سرجری کامیاب ہونے کا پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اب صحت یاب محسوس کر رہی ہیں۔ یشما نے اس مسئلے کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے انہوں نے سرجری کروائی۔

مزید :

تفریح -