سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی
سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرفراز بگٹی نےسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، سابق نگران وزیرداخلہ کل رکن بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے سرفراز بگٹی نگران وفاقی حکومت میں نگران وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں ، انہوں نےعام انتخابات کے دوران پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

دوسری جانب  نگران حکومت کےآخری دنوں میں کابینہ کے ایک رکن نگران وزیر اعظم کا ساتھ چھو ڑ گئے۔نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 92 کی سیکشن تین کے تحت وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔

مزید :

سیاست -