عمران خان کا صدر مملکت سے سزائیں معاف نہ کرنے کا مطالبہ بے معنی ہے،عرفان صدیقی

عمران خان کا صدر مملکت سے سزائیں معاف نہ کرنے کا مطالبہ بے معنی ہے،عرفان ...
عمران خان کا صدر مملکت سے سزائیں معاف نہ کرنے کا مطالبہ بے معنی ہے،عرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے صدر مملکت  عارف علوی سے بے معنی مطالبہ کیا۔

ایک بیان میں ن لیگی سینیٹر کاکہنا تھا کہ عمران خان کا صدر مملکت سے سزائیں معاف نہ کرنے کا بہادرانہ مطالبہ بے معنی ہے۔آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس کے بغیر صدر ایسا نہیں کرسکتے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بس چلتا تو ہر عدالتی فیصلے کےبعد ایوان صدر سے سزا ختم کرنے کا اعلان جاری ہوجاتا۔

مزید :

سیاست -قومی -