جان نکول نےٹی 20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنادی

جان نکول نےٹی 20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنادی
جان نکول نےٹی 20 کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن)نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بناڈالی۔

باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچز میں اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔انہوں نے گیارہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 36 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیسری تیز ترین سنچری کے ساتھ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھیں۔

مزید :

کھیل -