فیصل آباد میں3روز قبل جاں بحق ہونے والی گھریلو ملازمہ پر تشدد کی تصدیق

فیصل آباد میں3روز قبل جاں بحق ہونے والی گھریلو ملازمہ پر تشدد کی تصدیق
فیصل آباد میں3روز قبل جاں بحق ہونے والی گھریلو ملازمہ پر تشدد کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)11سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس پرتشدد کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخم کے 18 نشانات پائے گئے اور بچی کی موت نیورو جینک شاک کی وجہ سے ہوئی۔بچی کو 2 سے 3 روز پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یادرہے کہ گھریلو ملازمہ عائشہ کی تین روز قبل ہلاکت ہوئی تھی اور  پولیس نے دو خواتین سمیت تین مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہےواقعہ فیصل آباد کے علاقے نعمت کالونی میں پیش آیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -