ایک کروڑ 60 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی اور سونے کی بینکاک سمگلنگ کی کوشش، ائیرپورٹ حکام نے کیا ایکشن لیا؟

ایک کروڑ 60 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی اور سونے کی بینکاک سمگلنگ کی کوشش، ائیرپورٹ ...
ایک کروڑ 60 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی اور سونے کی بینکاک سمگلنگ کی کوشش، ائیرپورٹ حکام نے کیا ایکشن لیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں ائیرپورٹ حکام نے ایک کروڑ 60 لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور سونا بینکاک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے بتایا گیا کہ مسافر عمران گل اعوان بینکاک جانا چاہتا تھا، عملے کو اس کی حرکات مشکوک محسوس ہوئیں تو اس کی دستی تلاشی لی گئی جس پر اس کے بیگ میں سے امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر ، یوآن اور ریال برآمد ہوئے۔

مزید برآں ملزم کے سامان سے سونا بھی قبضے میں لیا گیا جو کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا، ملزم سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔