لیسکو چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کوتاہی برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لیسکو چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کوتاہی برتنے والے ...
 لیسکو چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کوتاہی برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے ہیڈ کوارٹر زمیں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی۔اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران،ڈائریکٹر ایج آر نعمان غفور، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرٹی اینڈجی ظفر اقبال، چیف انجینئر پی آئی یو طاہر میواور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد بھی موجود تھے۔ 
اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کسٹمر سروسز حکام کو B3,B4کنکشنز کی ریڈنگ کے معاملے میں ہدایات دیں اور کہا کہ کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے شعبہ مٹیریل مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا، انہوں نے کہاکہ لیسکو کے شعبے مٹیریل مینجمنٹ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔ لہٰذا متعلقہ حکام مٹیریل مینجمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ 
دوران اجلاس چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ڈائریکٹر ایچ آر کو ہدایت کی ہے کہ افسران کی پرموشن کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔اسی طرح شعبہ مینٹینس کو ہدایت کی گئی کہ صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ڈائریکٹر سیفٹی کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افسران و ملازمین کو سیفٹی سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جا سکے کیونکہ انسانی جان کی حفاظت لیسکو کا اولین فریضہ ہے۔