ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ
سورس: www.facebook.com/DGPR.PAF

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے دوران انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا، جبکہ دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، دورے کے دوران ایئر چیف کو سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے شاہ عبدالعزیز بیج آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازاگیا۔

مزید :

دفاع وطن -