پشاور :بڈھ بیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کانسٹیبل شہید

پشاور :بڈھ بیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کانسٹیبل شہید
پشاور :بڈھ بیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کانسٹیبل شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بڈھ بیر  میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےتوصیف نامی کانسٹیبل کوشہیدکردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ بڈھ بیر کی حدود ٹیلا بند روڈ پر پولیس نے مشکوک ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا ،مسلح ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل توصیف زخمی ہوا جس کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا،ہسپتال پہنچنے پر پتہ چلاکہ کانسٹیبل توصیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے متحرک ہوچکی ہے، مختلف مقامات پرچھاپے بھی مارے گئے ہیں جبکہ تمام اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔