نگران حکومت کا بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

نگران حکومت کا بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ
نگران حکومت کا بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

24 نیوز کے مطابق ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں حکومتی کردارختم کرنےکیلئے ترامیم کافیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ نےنیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کرنےکیلئے منظوری دیدی، ترامیم کےتحت نیپرا اوراوگرا ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں با اختیارہوں گے،نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے اقدامات کی منظوری دی،  پاور اور پیٹرولیم ڈویژن نیپرا اور اوگرا قوانین میں ضروری ترامیم تیارکریں گے، حکومتی مداخلت کے بغیر  اوگرا اورنیپرا بجلی،گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے، ترامیم کے تحت عوامی شکایات کیلئے اپیلیٹ ٹربیونلزقائم کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -