عراق کے شہر فلوجہ میں دو فوجی ہلاک ، تین اغواء
فلوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شورش زدہ شہر فلوجہ میں دو عراقی فوجی ہلاک جبکہ تین فوجیوں کواغواءکرلیاگیاہے۔ مغربی عراق کے الانبار صوبہ کے مختلف قبائل نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت فلوجہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے باز نہ آئی تو علاقے میں تعینات فوجی یونٹس کے خلاف اعلانِ جہاد کر دیا جائے گا۔ الانبار قبائل نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے فوجیوں کی حوالگی کے لئے عراقی حکومت کو سات دن کی مہلت دی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز فلوجہ شہر میں فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 7 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔