پنجاب کے دو اضلاع میں دو بھائیوں سمیت چار افراد کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں”پار“ کردیا

پنجاب کے دو اضلاع میں دو بھائیوں سمیت چار افراد کو پولیس نے مبینہ مقابلے ...
پنجاب کے دو اضلاع میں دو بھائیوں سمیت چار افراد کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں”پار“ کردیا

  


بہاولپور،ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور اور ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دوسگے بھائیوں سمیت چار افراد مارے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل یزمان کے علاقے 42 موڑ پر دو ڈاکوظفر نامی ایک شخص سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے ٹاکرا ہو گیا،مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس نے ڈاکوﺅں کے قبضہ سے چھینا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کر کے انکی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان منتقل کر دیں۔ اُدھر ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں پولیس حراست سے مبینہ طور پر فرار ہونے والے دو ڈاکو بھائی چک چار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دوسگے بھائیوں امتیاز اورانتظار کو شیخوپورہ ڈسڑکٹ جیل سے ننکانہ صاحب لایا جا رہا تھا۔ ملزمان قتل ،ڈکیتی ،اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے اور دو سال سے پولیس کی حراست میں تھے۔

مزید : قومی