جماعت اسلامی نے ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان کردیا

جماعت اسلامی نے ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان کردیا
جماعت اسلامی نے ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کااعلان کردیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کے لیے ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیاہے اور وفاقی و صوبائی سطح پر نگران سیٹ اپ کے لیے نام مانگے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی لاقانونیت میں حکومت بھی حصہ دار ہے جبکہ چوہدری نثار علی خان نے شرکت کے اعلان پر شکریہ اداکرتے ہوئے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کیلئے دباﺅ دینے کا بھی عندیہ دیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں