انسانی جسم کیلئے چربی کا ناقابل یقین فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

انسانی جسم کیلئے چربی کا ناقابل یقین فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا
انسانی جسم کیلئے چربی کا ناقابل یقین فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) موٹے لوگوں کو ہمیشہ یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کے جسم میں موجود چربی ہی ان کے وزن میں اضافے کا اصل سبب ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے جسم میں ایسی چربی بھی موجود ہوتی ہے جو نہ صرف بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ موٹاپہ کم کرنے کا کام بھی کرتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق اس چربی کو ”براﺅن یعنی ”براﺅن چربی“ کہتے ہیں اور یہ گردن کے آگے پیچھے اور کمر کے بالائی حصے میں پائی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے ایک تجربے کے دوران نوجوان لوگوں کو 5 سے 8 گھنٹے کیلئے قدرے ٹھنڈے ماحول میں رکھا تو معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے جسم میں براﺅن چربی زیادہ تھی ان کے جسم نے گرمی پیدا کرنے کیلئے حراروں (کیلوریز) کو جلانا شروع کر دیا۔

ملکہ برطانیہ اور شاہ عبداللہ کا وہ واقعہ جسے پڑھ کر آپ مسکرادیں گے

ماہرین کہتے ہیں کہ براﺅن چربی حراروں کو جلا کر وزن کم کرتی ہے جبکہ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کر کے ذیابیطس سے بھی بچاتی ہے۔ اس کے برعکس سفید چربی پیٹ، کولہوں اور رنوں پر جمع ہوتی ہے اور یہ موٹاپے اور بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ اچھی خوراک، ورزش اور مثبت طرز زندگی سے براﺅن چربی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ضرورت سے زیادہ کھانے اور آرام پرستی سے سفید چربی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "Diabetes" میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -